امریکی سائنسدانوں کی ”سپر ایکسپلوزو’’ بنانے کی تیاری

امریکی سائنسدان ایک نئی قسم کے غیرمعمولی دھماکا خیز مواد “سپر ایکسپلوزو‘‘ کی تیار ی پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی عرصہ دراز سے استعمال کئے جانے والے نہایت زہریلے مرکب ٹرائی نائیٹرو ٹولوئن (ٹی این ٹی) کی جگہ لے لے گا۔

امریکی فوج کی تحقیقاتی لیب سائنسدانوں کے ساتھ مل کر لاس ایلاموس نیشنل لیبارٹری میں پھینک کر پگھلا دینے والے نئے مادہ کا استعمال کرکے ٹی این ٹی کی جگہ لینے والا’سپر ایکسپلوزو‘ کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔ اہم پیشرفت کے طور پر سائنسدانوں نے اعلیٰ نائٹروجن کا دھماکا خیز مرکب تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مرکب ٹی این ٹی یعنی ٹرائی نائیٹرو ٹولوئن سے ڈیڑھ گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ “سپر ایکسپلوزو‘ ماحول کے لئے کم نقصان دہ ہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: