نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کی دعویدار جماعت تحریک انصاف کا ایک اور یو ٹرن

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے 173 پارٹی امیدواروں میں89امیدواروں کی عمریں 50برس سے زائد اور 84امیدواروں کی عمریں 50برس سے کم ہیں جبکہ صرف 6خواتین زرتاج گل،ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ عامر،فاطمہ طاہر چیمہ،عائشہ ناصر اور غلام بی بی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا،پی ٹی آئی نے جن معمرترین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں 82 سال راحت امان اللہ بھٹی اور 80سالہ غلام مصطفی کھر شامل ہیں۔ پارٹی ٹکٹ حاصل کرنیوالے کم عمرترین امیدواروں میں غلام بی بی،فاطمہ طاہر چیمہ،مبین عالم،باسط بخاری اور ذوالفقارخان کھوسہ شامل ہیں،ان سب امیدواروں کی عمریں 25برس ہیں،،،جبکہ محمد اسلم حلقہ این اے 76،میاں محمد رشید این اے 77،ملک نواب شیر وسیر این اے 102،اعجاز احمد شاہ این اے118،ملک کرامت علی این اے 135،سردار آصف علی ڈولااین اے 138،مخدوم سید احمد عالم این اے175،ملک نیازاحمد جھکڑ این اے 188،سردار محمد جعفر خان لغاری این اے 193اور سردار نصراللہ خان دریشک این اے 194 سے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار ہیں اور ان سب کی عمریں 70 برس سے زائد ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: