منکرین ختم نبوت کے خلاف بات کرنے والے انتہا پسند قرار!!!

ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے وکیل ضیاالرحمان نے ایس ایس پی اسلام آباد کو فواد چودھری کے خلاف درخواست دی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے، اس پر یقین رکھے بغیر مسلمان ہونا ممکن نہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے 1973 کے آئین کے تحت غیرمسلم قرار دیئے گئے منکرین ختم نبوت گروہ قادیانوں کا دفاع کرتے ہوئے منکرین ختم نبوت کے خلاف بات کرنے والوں کو انتہا پسند قرار دیا۔ ایڈووکیٹ ضیا الرحمان نے کہا کہ فواد چودھری کے بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی جبکہ یہ پاکستان میں مذہبی فسادات کرانے کی مذموم شازش ہے۔درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیاکہ فوادچودھری کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: