نوازشریف سے خفیہ ملاقات نہیں کی،آصف زرداری کی تردید

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی،،انہوں نےکہاکہ نوازشریف سےکوئی ملاقات نہیں کی۔ان کامزیدکہناتھاکہ طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔انہوں نےخدشہ کااظہارکرتےہوئے کہا کہ انہیں انتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا امکان نظر نہیں آرہا۔سابق صدرنےخواہش کااظہارکیاکہ وہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مبارک باد دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: