عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن یہ فیصلہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے اس اقدام کا جواز پیش نہیں کرسکتا جہاں ایسی اقدار پر سمجھوتہ کیا جائے وہاں کام کرنا ممکن نہیں، اللہ ہمیں معاف کرے، میری اور ہم سب کی مدد فرمائے،عاطف میاں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور کام کرے تاکہ پاکستانی قوم آگے بڑھ سکے۔ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان سے بے پناہ محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ اس کی خدمت کے لیے تیار رہوں گا،پاکستان پائندہ باد۔ حکومت نے مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: