بنوں: ایم ایم اے کے امیدوار شرین ملک کے قافلے پر حملہ

پی کے 89 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیرین کا قافلہ بنوں کے علاقے تختی خیل بکا خیل سے گزررہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں امیدوار ملک شیرین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونیوالوں کی شناخت عدنان، ذیر محمد، حجران، علی، سلیم ملک اور شیر زاد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے فوری بعد امدادی ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: