بلوچستان کابینہ میں شامل 2 وزرا، 3 مشیروں کے قلمدانوں کا فیصلہ

بلوچستان کابینہ میں توسیع، نئے شامل ہونے والے دو وزرا اور تین مشیروں کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔ اسد بلوچ کو صوبائی محکمہ خوراک، سماجی بہبود اور غیر رسمی تعلیم کی وزارت دے دی گئی اسی طرح سردار عبدالرحمان کیتھران سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صوبے میں وزیر ہوں گے۔ ملک نعیم بازئی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور میر عبدالرؤف رند کو مشیر برائے ماہی گیری مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں مشیران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ عبدالخالق ہزارہ کو کھیل و ثقافت، سیاحت، امور نوجوانان کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: