بلوچستان اسمبلی: جام کمال وزیرِاعلیٰ ،عبدالقدوس بزنجو سپیکرنامزد

کوئٹہ میں بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد جام کمال کو وزیرِاعلیٰ بلوچستان جبکہ عبدالقدوس بزنجو کو سپیکر نامزد کردیاگیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کا اتحادی جماعتوں کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سادہ اکثریت سے بڑھ کر پوزیشن حاصل کر چکے ہیں، تاہم ابھی اے این پی اور ایم ایم اے کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکراتی عمل دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نےکہاکہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ بلوچستان سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا، بلوچستان میں بہتر گورننس لائیں گے،ان کاکہناتھاکہ ہم 6 ماہ گزاریں یا 5 سال، ہماری گورننس اچھی ہو گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: