فیصل آباد میں 1 ارب سے زائد کا جواء لگنے کا انکشاف، ذرائع

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں آج عدالت کیا فیصلہ سنائے گی؟ نواز شریف جیل جائیں گے یا الزامات سے بری ہوں گے؟ بکی سرگرم، تجوریوں کے منہ کھول دیے، ذرائع کے مطابق صرف فیصل آباد میں 1 ارب سے زائد کا جوا کھیلا جا رہا ہے، عدالت کے فیصلے کو لے کر فیصل آباد کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن، مدینہ ٹاؤن اور پیپلز کالونی وغیرہ جوئے کی انٹرنیشنل منڈی بن گئے، فیصل آباد کے بیشتر ہوٹلوں کے کمرے گزشتہ 2 دن سے بک کروائے جا چکے ہیں اور کئی انٹرنیشنل سٹہ باز تاجروں کے روپ میں فیصل آباد میں قیام پذیر ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کو اس بارے علم ہونے کے باوجود بکیوں کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریزاں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: