عوام کی خدمت کا کام صرف پیپلزپارٹی کرتی ہے، بلاول

بلاول  : رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس طرح یہاں استقبال ہوا، فخر سے کہہ سکتا ہوں بی بی تیرا قافلہ رکا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کےبعد ایک خلا پیدا ہوگیا تھا، ان کا وعدہ نبھانے اورپاکستان کوبچانے کے لیے نکلا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی خدمت کا کام صرف پیپلزپارٹی کرتی ہے، ہم میٹرو نہیں بناتے، غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں، کیا جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے تخت رائیونڈ نے کچھ کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے، کے پی میں نہ کوئی نیا اسپتال بنا اورنہ ہی کوئی یونی ورسٹی بنی۔ ہم سارے کسانوں کو رجسٹرکرائیں گے اور ان کو بے نظیر کسان کارڈ جاری کریں گے جس کے ذریعے بلاسود قرضے اور سبسڈی ملے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنائیں گے جبکہ عورتوں کو تحفظ اور اقلیتیوں کو حقوق دلانے کے لیے اقتدار چاہتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: