نوجوان حریت رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو 2 سال مکمل

برہان مظفر وانی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوانہ کے گاوں شریف آباد میں پیدا ہوئے، اکتوبر 2010 میں 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی کا آغاز کیا، سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈا کے جواب کا جدید طریقہ اختیار کر کے جدوجہد آزادی کو نئی جدت دی جس کی وجہ سے وہ کشمیری قوم کے نئے ہیرو کے طور پر سامنے آئے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی 6 سال تک نیندیں اڑانے والے اس مجاہد آزادی کو 8 جولائی 2016 کو بمدورہ کوکر ناگ میں شہید کر دیا گیا۔22 سال کی عمر میں وطن کی آزادی کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والا برہان وانی کشمیر میں جاری تحریک کی نئی شمع روشن کر گیا، وانی کے جنازے پر شرو ع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ دو سال بعد بھی نہ تھما، برہان وانی کی دوسری برسی کے موقعے پر علیحدگی پسندوں نے ہڑتال اور مظاہروں کی اپیل کی ہے، تاہم حکام نے پوری وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: