کار میں مزار،یہ کیا ماجرا ہے یار

نمود و نمائش کی خواہش بھی بہت بری چیز ہے۔ اچھے بھلے لوگوں کو اپنی دولت کی نمائش کا شوق چراتا ہے تو ایسی ایسی احمقانہ حرکتیں کرنے پر اُتر آتے ہیں کہ دیکھ کر دل دکھتا ہے۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے اس کروڑ پتی بیٹے کو ہی دیکھ لیجئے جس نے دولت کی نمائش کے لئے اپنے بوڑھے باپ کی موت کو ہی بہانہ بنا لیا۔ اس نے اپنے باپ کو تابوت میں ڈال کر دفن کرنے کی بجائے برینڈ نیو BMWکار میں ڈال کر سفر آخرت پر روانہ کر دیا۔ ہے نا حیرت کی بات؟مالدار بزنس مین ازوبوئق کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے والد کو BMW کار کا تحفہ پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن چند روز قبل ان کی موت ہوگئی۔ والد کی موت کے بعداس نے 66ہزار پاﺅنڈ مالیت کی نئی BMW کارخریدی اور اپنے باپ کی میت کو تابوت میں ڈالنے کی بجائے نئی نویلی چمکتی دمکتی کار میں ڈال کر دفن کیا۔ میڈیا پر اس واقعے کی خبروں نے خوب دھوم مچائی جبکہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر گردش کررہی ہیں۔کچھ روز قبل چین کے صوبے ہیبائی کے ” کیوای” نامی شخص کو اس کی نصیحت کے مطابق اس کی اپنی کار میں دفن کیا گیا تھا جبکہ چینی صوبے ہیبائی کے ” کیوای” نامی اس شخص کا ڈرائیونگ لائسنس بھی قبر میں رکھ دیا گیایہاں تک کہ اس کی گاڑی کی نمبرپلیٹ بھی نہیں اتاری گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: