تبدیلی آنہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے!!!

کینیڈا نے پاکستان کے لئے اپنی ‘سفری ہدایات’ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسلام آباد کو ان شہروں کی فہرست خارج کردیا ہے، جن کے بارے میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کینیڈین شہریوں کیلئے اسلام آباد کے سفر میں خطرات میں کمی آنے پر شعبہ عالمی امور نے پاکستان کیلئے سفری ہدایات میں تبدیلی کی۔ کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئےاسےپاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری قرار دیاہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کاکہنا تھا اسلام آباد کا نام ابھی غیرضروری سفر سے اجتناب کرنے کی فہرست سے نکالا گیا ہے، ملک میں بہتر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: