راولپنڈی:کیپٹن(ر) صفدر کی ریلی، مسلم لیگی رہنماؤں پر3 مقدمات درج

ایف آئی آر میں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر، چودھری تنویر، دانیال چودھری، راجہ حنیف، شیخ ارسلان اور ضیااللہ شاہ سمیت 15 افراد نامزد ہیں۔ جبکہ مقدمہ میں سینکڑوں نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو امیدوار بھی نامزد ہیں۔ لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او محمد ارحم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آرمیں 147،148،188اور341 کی دفعات شامل ہیں جبکہ ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمےمیں موقف اپنایا گیا کہ سزا یافتہ مجرم کیپٹن (ر) صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڈبلا ک کرکےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: