کیپٹن ریٹائرڈصفدربیرون ملک نہیں جاسکیں گے،بلیک لسٹ میں نام شامل

نیب کی جانب سے کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئےوزارت داخلہ کو  خط لکھا گیا ،خط میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا ہوئی ہے،لیگی رہنما ملک سے فرار ہو سکتے ہیں لٰہذاان کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جس کے تحت وہ اب بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔دوسری جانب نیب  نےکیپٹن ریٹائرڈصفدرکی گرفتاری کیلئےخیبرپختونخواپولیس سےرابطہ بھی کیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: