نگران حکومت ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرول بم گرانےکیلئےتیار

پیٹرول :نگراں حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی ہے، اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ کو باضابطہ سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ حتمی منظوری آج دےگی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: