نگراں وزیر اعظم ناصرالملک کا بڑا اقدام

جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی جانب سے بڑا اقدام،،، زلفی بخاری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟ وزارت داخلہ جواب دو،،، نام ای سی ایل میں ہو تو کوئی ملک سے باہر کیسے جاسکتا ہے؟ نگراں وزیر اعظم نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا،،، پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ساتھ تھے۔ جہاں ایف آئی اے نے زلفی بخاری کو جہاز میں سوار ہونے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے،،، ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے مبینہ طور پر فون پر کسی بڑی شخصیت سے بات کی جس کے بعد زلفی بخاری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: