آخر چیف جسٹس کی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔

شاہین ایئر ترجمان کے مطابق پی آئی اے حکام سے رابطے کا فیصلہ سول ایوی ایشن اور شاہین ایئر کی انتظامیہ نے اجلاس میں مشترکہ طور پر کیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کو کمرشل ٹرمز کی درخواست بھیج دی ہے، جواب موصول ہونے پر اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ شاہین ایئر کو چین میں پھنسے پاکستانیوں کی تکلیف کا احساس ہے، ایئر لائن مسافروں کو جلد واپس لانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گوانزو میں پاکستانی قونصلر جنرل نے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا، بعدازاں شاہین ایئر نے مسافروں کو ہالی ڈے ولا ہوٹل گوانزو میں رہائش فراہم کی، اب ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل نے مسافروں سے ملاقات کی، مسافروں نے دی گئی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ شاہین ایئر لائن کی پرواز کی منسوخی کے باعث چین کے شہر گوانزو میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے شاہین ایئر کا طیارہ تاحال روانہ نہیں ہو سکا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی شاہین ایئر کو گوانزو کے لیے لامحدود پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے چین کے شہر گوانزو میں پھنسے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: