چیئرمین این آئی سی ایل ایاز نیازی کی درخواست ضمانت منظور

سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایاز نیازی ایف آئی اے کورٹ سے ضمانت پر تھے جس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔ وکیل ایاز نیازی نے کہا کہ مقدمہ ایف آئی اے سے نیب عدالت منتقل ہوا تھا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لگتا ہے کہ ہم سے ایاز نیازی کیساتھ زیادتی ہو گئی ہے کیونکہ ملزم اگر ضمانت پر تھا تو مقدمہ منتقلی کے بعد ضمانت کی ضرورت نہیں۔ عدالت کے مطابق ایاز نیازی کی ضمانت منسوخ ہوئی نہ ہی دوبارہ ضمانت کا کہا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شریک ملزم محسن حبیب وڑائچ کی بیرون ملک روانگی کی اطلاع ہے، ان کی سفری تٰفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ایاز نیازی کا پاسپورٹ بھی نیب کو جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: