تبدیلی آنہیں رہی،آگئی ہے،تیز رفتاری پرسابق وزیراعظم کا چالان

پاکستان جیسے ملک میں اتنی بڑی شخصیت کا پولیس اہلکاروں کی جانب سے چالان ہونا ناقابل یقین سا لگتا ہے لیکن موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی گاڑی پرجا رہے تھے اور مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پرموٹروے پولیس نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی روک لی اور ان کا 750 روپے کا چالان کر دیا اس موقع پرموٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی گاڑی مقررہ حد سے 35 سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ جارہی تھی جس کی نشاندہی موٹروے پولیس کے کیمروں نے کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: