ہاکی چیمپئنز ٹرافی: نگران حکومت نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا نوٹس لے لیا

بریڈا میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں راؤنڈ لیگ کے آخری میچ میں بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ہاکی ٹیم کی خراب اور مایوس کن کارکردگی  کانوٹس لے لیا ہے۔نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی روک لی ہے جس کی منظوری سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔دوسری جانب اسپورٹس بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سےجواب طلب کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت سمیت ہالینڈ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: