چین کا بھارت کو سبق سکھانے کا فیصلہ

چین کو یقین ہے کہ یہ راکٹ ’’دنیا کی چھت‘‘سے چین کے حریف بھارت کے مرکزی شہروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ چین اس راکٹ کو لانچ کرنے کیلئے پہلی برقی مقناطیسی ریل گنز کا ٹیسٹ کررہا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا دنیا کا پہلا برقی مقناطیسی تباہ کن ہتھیار ہوگاجسے دنیا کے سب سے بلند مقام تبت کی چوٹیوں سے بھارت کو نشانہ بنایا جا سکے گا جبکہ یہ برقی مقناطیسی راکٹ ایک عام راکٹ کے مقابلے میں زیادہ درست طور پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ میزائل کی نسبت بہت زیادہ سستا بھی ہے۔چینی حکومت کی جانب سے اس ہتھیار کی رینج اور ٹیکنیکل تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں تاہم یہ برقی مقناطیسی ہتھیار راکٹ کو لانچنگ سٹیج سے ابتدا میں ہی رفتار بہت زیادہ تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: