چین کااپنی فوج کوتجارتی سرگرمیاں بندکرنےکاحکم

 چینی صدر شی جن پنگ نے فوج میں کلین اپ کا حکم دیتے ہوئے چینی فوج کو اپنی تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیدیا ۔صدر شی جن پنگ نے اپنے حکم میں کہا کہ فوجی افسران اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخرتک بند کردیں۔ان کاکہناتھاکہ فوج اپنی توجہ پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر مرکوز کرے ،انہوں نےمزیدکہاکہ وہ فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ چینی فوج نے 70کی دہائی میں تجارتی سرگرمیاں شرو ع کی تھیں اور 1998میں زیادہ تر کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی، ذرائع کےمطابق صدرکے احکامات فوج سے کرپشن ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: