500 سے کم بیلنس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا: اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل کمپنیوں کی طرف سے زائد ٹیکس وصولیوں کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے زائد ٹیکس وصولی روکنے کیلئے ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 500 یا اس سے کم کا موبائل فون بیلنس استعمال کرنے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا، 500 سے زائد پر ٹیکس عائد ہوگا، قانون سازی کیلئے مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: