متنازع صدر کے متنازع فیصلے کے خلاف ہزاروں امریکی سڑکوں پر

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ملک بھر میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر مظاہرے کئے۔واشنگٹن میں 30 ہزار سے زائد افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔نیو یارک، لاس اینجلس، شکاگو سمیت امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کی کال پر نیویارک، واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، مظاہرین کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن قوانین میں نرمی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: