ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یومِ دفاع کے سلسلے میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، جہاں پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، جن میں 5 لیڈی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم صابر تھے، جنہوں نے پرچم کشائی کی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں حوصلے اور ثابت قدمی کی یاد دلاتاہے، جب پاکستانی قوم نے 1965 کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا، جس میں آرمی چیف شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے نظر آئے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: