واشنگٹن:پاکستانی سفارتخانےمیں یوم دفاع کی تقریب

واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سےتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر علی جہانگیرصدیقی اور معاون امریکی وزیر دفاع رینڈل شرائیور سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک-امریکا فوجی تعلقات ہمیشہ بنیادی اہمیت کے حامل رہے ہیں اور  پاکستانی افواج کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان بہتر رہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو اور ڈنفورڈ کے دورہ پاکستان کے بعد بہتر تعلقات کے لیے پُر امید ہیں۔ پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے دورکا آغاز ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: