نیب:وزیرِ دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر کے خلاف 14 انکوائریوں کا حکم

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جاوید اقبال کے زیرِ صدارت ہوا جس میں پرویز خٹک اور دیگر کیخلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی، ان کی تفصیلات مناسب موقع پر اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بہم پہنچائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو نمٹانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کے افسران کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتا ہے بلکہ نیب افسران اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کاوشیں کررہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: