ملک کے 132 اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز تعینات، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات مقررہ تاریخ پر کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے،،، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،،،  ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 132 اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرزتعینات کر دیے گئے ہیں جن کے ساتھ 592 مانیٹرنگ آفیسرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلعی مانیٹرنگ افسران اورمانیٹرنگ افسران ملک بھرمیں انتخابی مہم کا جائزہ لیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 کے ذیلی سیکشن ایک اور دو کے تحت یہ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: