امریکی صدر نے اتحادیوں پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی

سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے امریکی صدر نےکہاکہ ملکوں کو بچانے کےلیے امریکا نے نیٹو کے تقریباً سارے اخراجات خود اٹھائے تاہم ان ملکوں نے ہمیں تجارت میں دھوکہ دیا۔ کینیڈا کی جانب سے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کیے جانے کے حوالے دیتے ہوئے انھوں نے کہا اب فیئر ٹریڈ کو فول ٹریڈکہا جائےگا۔ کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلمونیم پر ٹیرف عائد کیے جانے پر اگلے ماہ جوابی اقدامات کااعلان کیا ہے۔ امریکی صدرنے ذاتی طورپربھی کینیڈین وزیراعظم کو تنقیدکانشانہ بنایا اورانھیں بے ایمان اور کمزور قراردیا۔ دوسری طرف جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی کینیڈا کی طرح یورپ کی طرف سے امریکاپر اورایلمونیم اور اسٹیل پر ٹیرف عائد کیے جانے پر جوابی اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: