ایران سے تجارت کرنے والے امریکی تجارت سے محروم ہوجائیں گے،ٹرمپ

ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد نیا محاذ کھلنے کا امکان ہے، روس، یورپی یونین برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران سے تجار ت جاری رکھنے کا مشترکہ اعلان سامنے آتے ہی صدر ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والوں کو امریکی مارکیٹ سے محروم کرنے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے کاروبار کرنے والے امریکا سے تجارت نہیں کر سکیں گے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے بھی ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کی حمایت کر دی۔ ادھر روس نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران سے تجارتی تعلقات برقرار رکھے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: