جوتوں اور سینڈلز کی دکانوں میں خریداروں کا رش

عید شوپنگ: جوتے آپ کی شخصیت کو نمایاں کرتے ہیں،یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی،جی بالکل عید کے موقع پر مرد ہوں یا خواتین دونوں اچھے جوتوں کا انتخاب کرنے کیلئے کافی محنت کررہے ہیں،کوئی آرام دہ جوتوں کا انتخاب کررہا ہے تو کوئی میچنگ سینڈل کا۔لیکن اب زمانہ بھی ہے اسٹائل کا۔اور اگر سینڈل میں ہیل نہ ہو تو لباس کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔اس لئے نوجوان لڑکیاں تو ہیل والے جوتے ہی پسند کررہی ہیں

مردوں کا بھی کہنا ہے کہ عید پر اچھے جوتوں کا انتخاب کریں گے۔جس کیلئے مردوں نے کافی دکانیں بھی گھومیں ہیں

جوتوں اور سینڈل کی دکانوں پر بھی رش نظر آرہا ہے اور ڈیزائن بھی نئے اور ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔سب کی کوشش ہے وہ خوبصورت اور منفرد ڈیزائن کے جوتے اپنے لئے پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: