الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کاوقت ختم ہوجانے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا سمیت 100امیدوار نادہندہ پائے گئے ہیں جبکہ درجنوں امیدواروں کے کوائف انتہائی مشکوک ہیں۔ حنا ربانی کھر پر بینکوں کے 55 کروڑ روپے اور فیصل واڈا پر پانچ کروڑ چالیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں،،، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے 12ہزار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے ہیں جن کے کوائف نیب، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو بھجوا دیے گئے ہیں،نادہندہ ثابت ہونے کی صورت میں امیدوار کو نااہل قرار دیا جائے گا،،، سکروٹنی کا عمل آن لائن سسٹم کے ذریعے کیا جا رہا ہے جسے 19جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: