انتخابی نتائج کی ترسیل کاکام سیکیورٹی اہلکاروں کےسپرد

الیکش کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سٹیشنز کے اندر فرائض کی انجام دہی کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار انتخابی نتائج کے فارم نمبر 45 جس میں ووٹوں کی گنتی کا اندراج کیا جاتا ہے، اور مرتب کردہ نتائج کی تصویر لے کر الیکشن کمیشن جبکہ متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر کو فراہم کریں گے۔سیکیورٹی اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مبصر جو ووٹوں کی گنتی کے وقت موجود ہو، پریذائیڈنگ آفیسر سےفارم 45اور46 کی نقول حاصل کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ کے دوران کسی بھی بے قاعدگی، یا خلاف ضابطہ کوئی معاملہ پیش آنے کی صورت میں پریزئیڈنگ آفیسریا کسی اعلیٰ حکام کی ہدایت کے بغیر وہ خود سے کوئی بھی کارروائی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔پولنگ اسٹیشن میں تعینات پاک فوج یا کسی اور ادارے کے سیکیورٹی اہلکار کسی قسم کی بے ضابطگی کی صورت میں پریذائیڈنگ آفیسرکو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے اور صرف متعلقہ افسر کے احکامات کے مطابق ہی اس سلسلے میں کوئی کارروائی کر سکیں گے۔تاہم بے ضابطگی روکنے کےلیے خاطر خواہ اقدام نہ ہونےپر سیکیورٹی اہلکار اپنے اعلیٰ افسر کو آگاہ کریں گے جوفوری ریٹرننگ افسر کو آگاہ کرے گا اور تفویض کردہ اختیارات کے تحت ایکشن بھی لے سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: