شہر اقتدار میں ایک بار پھر دھاندلی کا شور

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں ہم خیال جماعتوں کے رہنما شریک ہیں جن میں راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، نہال ہاشمی، مشاہد حسین سید، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نوید قمر، فرحت اللہ بابر، محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری اور زاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو احتجاج کی قیادت کرنا تھی جو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادنہیں پہنچ سکے ہیں۔سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک ہوئی جو جعلی الیکش نامنظور کے نعرے لگارہے ہیں۔سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ احتجاج میں کارکنان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی، پر امن احتجاج کیا جعلی الیکشن کو نہیں مانتے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: