ضمنی انتخابات:37 نشستوں کیلئے652کاغذات نامزدگی جمع

ضمنی انتخابات 2018ء میں 37 قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے کُل 676 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں 652 کاغذات نامزدگی منظور کیے گیے جو 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن میں مد مقابل ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے 386، سندھ سے 81، خیبرپختونخواہ سے 162 جبکہ بلوچستان سے 47 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں کیلئے جمع کروائے گئے 676 کاغذات نامزدگی میں 652 منظور ہوئے۔ پنجاب سے 374، سندھ سے 78، خیبرپختونخواہ سے 153 اور بلوچستان سے 47 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہوئے۔پنجاب سے 12، سندھ سے 3 اور خیبرپختونخواہ سے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی  مسترد ہوئے۔واضح رہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: