مجھے پیسہ نہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے ‘گلوکار شفقت امانت علی خان

لاہور: گلوکار شفقت امانت علی خان نے کہا ہے کہ مجھے پیسہ نہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے ‘پاکستان کی عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا ۔ ایک ملاقات کے دوران شفقت امانت علی خان نے کہا کہ شوبز فنکاروں کو پوری دنیا میں کام کر نے کا حق ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت اور عزت ہے جسکے لیے ہم اپنی جان بھی دینے کو تیار ہیں اور پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں

ہونے دیا جائیگا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: