بونی کپور سری دیوی کی موت کے بعد’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل سے دستبردار

بونی کپور : آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے بھارتی فلم نگری پر تقریباً دو دہائیاں راج کیا اور کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔اداکارہ کی انیل کپور کے ساتھ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا شمار بھی شہرہ آفاق فلموں میں ہوتا ہے جو آج بھی مداحوں کے ذہن پر نقش ہے۔فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور، امریش پوری اور سری دیوی نے مرکزی کردار کیا تھا جسے ناصرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ اپنے وقت کی اچھی کمائی والی فلم بھی بن گئی تھی۔ماضی کی سپر ہٹ فلم کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا تھا جس کی ہدایت کاری کے فرائض شیکھر کپور نے سر انجام دیئے تھے جب کہ پروڈیوسر بونی کپور نے چند سال قبل فلم کے مرکزی کرداروں انیل کپور اور سری دیوی کے ساتھ سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں سلمان خان اور ارجن کپور کی انٹری بھی شامل تھی۔ فلم کے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی تھیں لیکن اب سری دیوی کی اچانک موت سے یہ تیاریاں ختم کردی گئی ہیں اور فلمساز بونی کپور اور ان کے بھائی انیل کپور نے فلم بنانے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: