فلم ’’مانیکرنیکا۔دی کوئین آف جھانسی‘‘ کا حصہ ہونے پر فخر ہے : کنگنا رناوت

ممبئی:  بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلم ’’مانیکرنیکا۔دی کوئین آف جھانسی‘‘ میں کام کرنا ان کے لئے باعث فخر ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’مانیکرنیکا۔دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں بہت مضبوط کردار ادا کر رہی ہیں اور وہ فلم میں جھانسی کی رانی کردار کے ساتھ پورا انصاف کرنا چاہتیں تھیں اور اس کردار کی ادائیگی کے لئے انہوں نے اپنی پوری جان لگا

دی ہے ، فلم ’’مانیکرنیکا۔دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے ہدایت کار رادھا کرشنا کا کہنا تھا کہ ان کو امید ہے کہ شائقین اس فلم کو پسند کریں گے جبکہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: