ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم مائیل 22کاپہلا ٹیزر ٹریلرجاری

ہالی ووڈ: ڈائریکٹرپیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی اینٹیلی جنس آفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو ملک کی حساس معلومات ایک پر اسرار پولیس آفیسر تک پہنچانا شروع کر دیتا ہے اور سنگین جرم کا مرتکب ہوجاتا ہے ۔اس فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکارمارک واہلبرگ مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان مالکووچ،لورن کوہن ،آئیکو یوویس،روئینڈا روسی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔ایکشن ، تھرل اور سسپنس پر مبنی یہ فلم رواں سال3اگست کونمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: