کانز فلم فیسٹیول فرانس میں اپنی پوری رنگینیوں کے ساتھ جاری

 ماہرہ خان : رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کے اس اہم ترین ایونٹ میں شرکت کے لیے گہرے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جسے زیب تن کرکے وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھیں۔کانز فلم فیسٹیول فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کی بھارتی اداکارہ سونم کپور سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر ماہرہ خان نے سونم کپور کو ان کی شادی پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کے اظہار کیا ۔کانز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے روانگی سے قبل ماہرہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بہت بڑا اعزاز ہے، جہاں تمام نگاہیں مجھ پر لگی ہوں گی’۔ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں تھوڑی گھبراہٹ ہو رہی ہے لیکن خوشی بھی بہت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: