ایکشن سے بھر پور بالی ووڈ فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر جاری

ریس 3 : سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اگلے سال 15 جون کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونی ہے لیکن شائقین ٹریلر کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ سلو میاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے صبر کا امتحان لیتے رہے۔ انہوں نے پہلے ’ریس ‘ کی دونوں فلموں کے ٹریلر جاری کیے جس کے کچھ ہی دیر بعد تیسرے سیکوئل کا ٹریلر ریلیز کیا۔ دبنگ خان نے فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا جسے ابتدائی 5 منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: