فیصل آباد میں 7سالہ فضہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد میں انسانیت سوز واقعہ،وحشی درندوں نے مبینہ زیادتی کے بعد 7 سال کی بچی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،نامعلوم کارسوار افراد بچی کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،ایس پی خلیق کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،جلد ہی ملزموں کو گرفتار کر لیں گے

قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اہل علاقہ نے احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی اور غصے میں آکر رانا ثناءاللہ کے انتخابی پوسٹر بھی پھاڑ دیئے،اور قاتلوں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد حاصل کی جارہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: