امریکا آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پر پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا، فواد

فواد چوہدری : فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔امریکی وزیر کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں اور تعلقات میں بہتری آئی، مائیک پومپیو کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔ ایک اور جگہ بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد قبائلی علاقوں کے معاملات خیبرپختون خوا حکومت دیکھے گی۔فاٹا سیکریڑیٹ کو بھی ختم کردیا جائے گا جبکہ چار افغان کمشنریٹ اور چیف کمشنر افغان مہاجرین کو وزارت داخلہ کے ماتحت کیاجائے گا۔اس سے قبل فاٹا اور افغان کمشنریٹ وزارت سیفران کے زیرانتظام کام کر رہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: