سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے فواد چودھری کو اہل قرار دےدیا

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے مدمقابل امیدوار سید گوہر حیدر کی درخواست عدالت نے خارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کےلئے اہل قراردے دیا۔ فواد چودھری قومی اسمبلی کی نشست این اے 67 جہلم سے الیکشن لڑ رہےہیں اور ان کی نااہلی سے متعلق درخواستیں الیکشن ٹریبونل اور لاہورہائیکورٹ نےبھی مسترد کی تھیں۔ سپریم کورٹ نے پاکستان ملسم لیگ(ن) کی این اے87 سے امیدوار سائرہ افضل تارڑ کو بھی انتخابات لڑنے کےلئے اہل قرار دےدیا۔ عدالت عظمیٰ میں سائرہ افضل تارڑ کے مدمقابل امیدوار شوکت علی بھٹی نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ سائرہ افضل نے کاغذات نامزدگی میں 2 بینک اکاؤنٹس کا ذکر کیا لیکن تفصیلات نہیں دیں، لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: