نگران وفاقی کابینہ: شمشاد اختر،اعظم خان کو اضافی قلمدان تفویض

نئی ذمہ داریوں کےتحت نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت نجکاری اور وزیرداخلہ محمد اعظم خان کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اضافی قلمدان سونپاگیاہے۔ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کو دیا گیا نیشنل سیکورٹی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا،5 جون کو  کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عبداللہ حسین ہارون کو وزارت خارجہ اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان جبکہ وزارت دفاع و دفاعی پیداوار کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، شماریات اور وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان جبکہ وزارت تجارت اور وزارت انڈسٹریز و پیداوار کا اضافی چارج دیا گیا۔ اعظم خان کو وزارت داخلہ، وزارت کیڈ اور وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔۔وفاقی وزراء سے قلمدان واپس لینے اور اضافی قلمدان کا اطلاق 8 جون 2018 سے ہوگا جس کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: