فٹ بال ورلڈ کپ 2018انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 شروع ہونے میں صرف 3 دن رہ گئے اورافتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔جیسے جیسے گھڑی کا وقت فٹ بال کا عالمی مقابلے کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے ویسے ویسے ہی شائقین کا جوش و خروش بھی بڑھتا جارہا ہے جبکہ  مہمان ٹیموں کی آمد کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ پانچ بار ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم برازیل بھی آج روس کے شہر سوچی پہنچ گئی ہے۔برازیل کی ٹیم نے وارم اپ میچ میں آسٹریاکو شکست دے کر ورلڈ کپ  میں شامل ٹیموں کو اپنے ارادے کا اظہار کر دیا ہے  جس میں ایک گول معروف کھلاڑی نیمر کابھی تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: