سیٹا وائٹ کیس: عمران خان کے خلاف درخواست دائر

سیتاوائٹ کیس سے متعلق ریٹرننگ آفیسرکے پاس عبدالوھاب بلوچ نامی شخص نے درخواست دائرکردی،،، جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کر رہے،،، انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،،، ریٹرننگ آفیسر چیئرمین پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرے۔ عمران خان کی جانب سے عمران اسماعیل ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے،،،انہوں نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت لینے کی درخواست جمع کرادی،عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب ہیں اور 18 جون کو ان کی وطن واپسی متوقع ہے، اس کیس میں وہ ہی جواب دے سکتے ہیں،ہمیں 19جون تک کا وقت دیاجائے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ ،اس پر عمران خان کے وکلا نے کہا کہ انہیں کیس کی کاپی مل گئی ہے،جرح کے لیے وقت دیاجائے،عدالت نے کہا کہ یہ جوڈیشل کیس نہیں،ہم الیکشن کمیشن کے رول فالوکررہے ہیں، اس درخواست کافیصلہ بھی 19جون کو ہی کیاجائے گا،ریٹرننگ آفیسرنے عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل19جون تک موخرکردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: