فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے کا سیکوئل بنانے پر غور

چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے باکس آفس پر دنیا بھر میں سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی جس میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہوئیں۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی مقبولیت کے بعد فلمسازوں نے فلم کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کردیا ہے، جس میں سونم کپور اور سوارہ بھاسکر کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ کرینہ کپور کو فلم کے سیکوئل کا حصہ بنانے کے لئے ملاقاتیں جاری ہیں۔ یکم جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ نامور فنکار انیل کپور اور معروف پروڈیوسر ایکتا کپور کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: