فائر فائٹر نے عمارت سے کودنے والی خاتون کو ہوا میں ہی تھام لیا

لٹویا کے ایک فائر فائٹر ہیں جنہوں نے انتہائی ڈرامائی انداز میں عمارت سے چھلانگ لگانے والی ایک خاتون کو ہوا کے درمیان ہی دبوچ لیا جس سے اس خاتون کی جان بچ گئی۔

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں ٹامس جونزیمس کو دیکھا جاسکتا ہے جو لیٹویا میں فائر اینڈ ریسکیو سروس سے وابستہ ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ کھڑکی سے باہر لٹکے دکھائی دیتے ہیں اور اچانک اوپری منزل سے ایک خاتون نیچے گرتی ہیں جسے کمال مہارت سے ٹامس نے گرفت کرکے اس کی جان بچائی ہے۔ اس سنسنی خیز ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبالیں اور اس ہیرو کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: